وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے وسط ایشیائی ممالک سے ہمارے تجارتی روابط میں بہتری کی توقع ہے، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اقتصادی سفارت کاری سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت خارجہ حکام، مختلف ممالک میں پاکستانی سفراء نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے ابھی چند وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کیا، وسط ایشیائی ممالک کی قیادت سے میری ملاقاتیں بہت سود مند رہیں۔
وزیر خارجہ نے اقتصادی سفارتکاری سے بروئےکار لائی گئی سفراء کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments are closed.