وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں 30 نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا جلد آغاز کرنے کی ہدایت کردی۔
فاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس اجلاس میں معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے خرم نواز، چیئرمین سی ڈی اے نے بھی شرکت کی۔
سی ڈی اے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ سملی ڈیم کی بڑی ترسیل پائپ لائنز کی مرمت سے تقریباً 2 ایم جی ڈی پانی کی بچت ہوئی۔
حکام کے مطابق راول ڈیم سے 25 سال بعد تقریباً 2 ایم جی ڈی پانی کی سپلائی بحال ہوئی۔
وزیر منصوبہ بندی اس عمر نے اسلام آباد میں 30 نئے ٹیوب ویلز کی تنصیب کا جلد آغاز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔
Comments are closed.