وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سندھ زون ہیڈکوارٹرز اور کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
وزیر مملکت کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبداللّٰہ شیخ نے سندھ زون کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
بریفنگ میں منی لانڈرنگ، سائبر کرائم، انسانی اسمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے اقدامات شامل تھے۔
عبدالرحمان کانجو نے ایف آئی اے سندھ کی کارکردگی کو سراہا اور سنگین جرائم کی بیخ کنی کے لئے کارروائیوں میں اضافے پر زور دیا۔
عبدالرحمان کانجو کے کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے دورے کے دوران افسران نے امیگریشن کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر مملکت نے امیگریشن کاؤنٹرز پر موجود مسافروں سے ان کے مسائل بھی سنے اور کہا کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ امیگریشن اسٹاف میں اضافہ کیا ہے، اب 3 شفٹ کے بجائے 4 شفٹوں میں کام ہورہا ہے۔
Comments are closed.