بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا عمران خان کے بیان پر جواب

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ن لیگ نے اگر انتقام کا نشانہ بنانا ہوتا تو ساری پی ٹی آئی قیادت جیل میں ہوتی۔

انہوں نے عمران خان کے بیان پر استفسار کیا کہ اگر یہ انتقام کا نشانہ بنانا ہے تو پھر جب انکوائری کھلنی ہے، تب کیا ہونا ہے؟

وزیر قانون نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ بہت بڑا سانحہ تھا، ہیلی کاپٹر سانحہ کو بنیاد بنا کر باتیں کی گئیں اور چیزوں کو ٹوئسٹ کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین نے اظہار رائے کی آزادی کی حدود مقرر کی ہیں، ہمیں اُن حدود کا خیال کرنا چاہیے۔

اعظم نذیر تارڑ نے یہ بھی کہا کہ جیسی زبان استعمال کرکے ایک ادارے پر چڑھائی کی گئی، وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاست نے پھر بھی ردعمل نہیں دینا تھا تو قوانین کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.