وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کراچی یونیورسٹی میں حملہ کرنے والی خاتون کے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ حساس نوعیت کے معاملات ہیں، تحقیقات میں پیش رفت ہورہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جلد ملزمان انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا خودکش حملہ آورخاتون کا شوہرگرفتار ہوا؟ جس پر جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ تحقیقات چل رہی ہے، اس حوالے سے کچھ نہیں بتاسکتا، تحقیقات پر اثرپڑے گا۔
Comments are closed.