بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر داخلہ پنجاب کے نوٹس کے باوجود 20 روز بعد بھی خاتون کا سراغ نہ لگ سکا

وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کے نوٹس نے بھی کام نہ دکھایا، مغوی خاتون کا 20 روز بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکتا۔

لاہور میں تھانہ ڈیفنس سی کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون کا 20 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا۔

صوبائی وزیر داخلہ نے خاتون کے اغوا کا نوٹس لیا لیکن اس کے باوجود کوئی پیشرفت سامنے نہ آسکی۔

مغوی خاتون کے شوہر نے مقدمہ درج کروایا ہے، جس میں بتایا گیا کہ اہل خانہ بتاتے ہیں کہ بیوی کام کے لیے گھر سے نکلی اور تاحال واپس نہیں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.