بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر داخلہ شیخ رشید کا پاکستان نیوی شپ ضرار کا دورہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے جناح نیول بیس بلوچستان میں اپنے دورے کے  دوسرے روز پاکستان نیوی شپ ضرار کا دورہ کیا۔

پاک بحریہ حکام نے وزیر داخلہ شیخ رشید کا پی این ایس ضرار پہنچنے پر استقبال کیا۔

وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور آپریشنل صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ کو اورماڑہ نیول بیس کی جغرافیائی اور اسٹریٹجک اہمیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 شیخ رشید نے پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور تیاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاک بحریہ کے امن سے متعلق کردار کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.