بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا سابق ہم منصب شوکت ترین کو چیلنج

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق ہم منصب شوکت ترین کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قوم کو پٹرول پر سبسڈی دینے سے متعلق سچ بتائیں۔ 

اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے جھوٹ بولے، وہ سچ کیسے بول سکتے ہیں؟ ایبسلوٹی ناٹ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین سچ بولیں، قوم کو بتائیں وہ پٹرول پر سبسڈی دینے کے خلاف تھے، شوکت ترین نہ شرمائیں، قوم کو سچ بتائیں کہ عمران خان نے انہیں مجبور کیا تھا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاﺅس کا ایک افسر عمران خان کا یہ حکم لے کر شوکت ترین کے پاس آیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شوکت ترین بتائیں پٹرول سبسڈی کے لیے کون سا اور کہاں پیسہ چھوڑا تھا؟ شوکت ترین کوئی فنڈنگ چھوڑ کر گئے تھے نہ ایسا کوئی انتظام کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لیے بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی 1300 ارب کا پرائمری خسارہ چھوڑ کر گئی ہے، پی ٹی آئی وفاق کا مجموعی خسارہ 5600 ارب چھوڑ کر گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.