بدھ 21؍رمضان المبارک 1444ھ12؍اپریل 2023ء

وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر بات چیت

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر اینڈریوڈیگلیش کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں معاون خصوصی طارق باجوہ، اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام کمشنر کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

ملاقات میں پاکستان سمیت دنیا کی موجودہ میکرو اکنامک صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)  پروگرام بحالی پر بھی بات چیت کی۔

برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہا۔

اینڈریو ڈیگلیش نے پاکستان کے اقتصادی بحران کو کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کی پیشکش کی۔

وزیر خزانہ نے برطانوی قائم مقام ہائی کمشنر کے تعاون کی پیشکش پر اظہار تشکر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.