وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی و اقتصادی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور صدر عارف علوی کے درمیان اگلے عام انتخابات پر بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کم کرنے کے لیے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعاون پر بات چیت کی گئی جبکہ آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کے لیے بھی اپوزیشن سے تعاون مانگا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے تحریک انصاف سے تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں صدر مملکت نے پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت عارف علوی کی ملاقات میں ملک بھر میں بازار شام 6 بجے بند کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
Comments are closed.