وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے دوران بغداد میں پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے، پاک عراق بزنس فورم اور دونوں ملکوں کے درمیان بزنس کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے حالیہ دورہ عراق کے دوران سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے حامل پاکستانیوں کے لیے ویزا کے خاتمہ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان اور عراق کے چیمبرز آف کامرس اور کلچرل تعاون کے الگ الگ معاہدوں پردستخط کیے گئے۔
کربلا میں پاکستانی زائرین کے لیے مرکز اور نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولنے کا اعلان بھی ہوا۔
دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، موسمیاتی تغیر، تعلیم، صحت اور عراقی ترقیاتی کوریڈور میں پاکستانی محنت کشوں کی شمولیت سمیت اہم امور پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عراقی صدر و وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان قربتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.