نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس ایڈورڈ سے ملاقات کرکے پاکستان اور برطانیہ کے خوشگوار تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹس کے مطابق شہزادہ ایڈورڈ نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
جلیل عباس جیلانی نے 10ویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی بھی صدارت کی اور مشترکہ دستاویز پر متفق ہونے کی اپیل کی۔
اس سے قبل وزیر خارجہ نے لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس کے دوران برطانوی منسٹر آف اسٹیٹ لارڈ طارق احمد سے بھی ملاقات کی تھی۔
Comments are closed.