وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں پاکستانی سفارت خانے کو شہریوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں دمشق ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگیا ہے، فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگئے۔
وزیر خارجہ کی ہدایت کے بعد شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانے نے رابطہ کرلیا۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔
Comments are closed.