وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللّٰہ شاہد سے مفید گفتگو ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران پارٹی کے عہدیداران کی طرف سے گستاخانہ بیانات پر پاکستان کی تشویش سے صدر جنرل اسمبلی کو آگاہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے توہین آمیز گفتگو اور اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے تعمیری مکالمے پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات کے دوران اسلاموفوبیا کے خلاف مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.