بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خارجہ کی ایئر ہیڈکوارٹر میں ایئرچیف مارشل ظہیر بابر سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعرات کو ایئر ہیڈکوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطے کی سیکیورٹی اور جیو پولیٹکل صورتحال سمیت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ چین پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران چیف آف ایئر اسٹاف نے وزیر خارجہ کو پاک فضائیہ کے ماڈرنائزیشن پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.