وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک بات چیت کی اور ’اناج معاہدے‘ کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔
دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فریقین کے تحفظات کو دور کرتے ہوئے اناج معاہدے کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر ایسا قابلِ عمل حل تلاش کرنے کا کہا جس سے ترقی پذیر ممالک کو فائدہ پہنچے جو پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اس معاملے پر روس کے نقطہ نظر کو پیش کیا اور مزید بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.