وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جمہوریہ چلی کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں چلی کے کوہ پیما جون پابلو کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے چلی کے ہم منصب کو لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کوہ پیماؤں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاپتا ہیروز کی تلاش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔
چلی کے وزیر خارجہ نے لاپتا کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کو سراہا۔
Comments are closed.