وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے صدر آیت اللّٰہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔
وزیر خارجہ نے ایرانی صدر کو وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی روابط، سرحدی تجارت کو فعال کرنے کے لیے رابطوں کا تسلسل اہم ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایرانی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھایا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط اور مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔
صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
Comments are closed.