وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ آفس میں بلاول بھٹو زرداری اور انتونیو گوتریس نے افغانستان کی صورتحال، مسئلہ کشمیر اور فوڈ سیکیورٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع دفترخارجہ کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے پاکستانی وزیر خارجہ اور اُن کے وفد کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن ، اطالوی وزیر خارجہ لویجی ڈی مایو سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ آج نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد سے بھی ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران عالمی نمائندوں سے ملاقاتوں میں پاکستانی موقف پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ آج اقوام متحدہ کے تحت فوڈ سیکیورٹی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔
Comments are closed.