پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 15 اور 16 دسمبر کو گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.