وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ اس موقع پر پاک سعودی وزرائے خارجہ نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔
بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے بدترین سیلابی صورتحال پر اظہار یکجہتی کرنے پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا۔
بلاول بھٹو نے سعودی عرب کی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے یقین دہانی کو بھی سراہا۔
Comments are closed.