وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت پر تہران جائیں گے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایرانی صدر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملیں گے۔ اس موقع پر تجارتی و معاشی روابط بڑھانے، ایران سے بجلی کی سپلائی، سرحدی منڈیوں، سڑک و ریل رابطے بڑھانے اور زائرین کی سہولتوں سمیت دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، افغانستان اور جنوبی ایشیا کے علاوہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے پر بھی بات ہوگی۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں مصر اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں سے الگ الگ ملاقات کی تھی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.