تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں 11 روز بعد زندگی معمول پر آنے لگی۔
وزیر آباد میں انٹر نیٹ سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
دریائے چناب کے مقام پر جی ٹی روڈ کو مکمل کھول دیا گیا ہے۔
لاہور اور راولپنڈی کا جی ٹی روڈ سے رابطہ 11 روز بعد بحال ہو گیا ہے۔
اُدھر مظاہرین گزشتہ روز دھرنا ختم کر کے واپس لاہور پہنچ گئے، جی ٹی روڈ پر مریدکے اور دیگر مقامات پر مارچ کے شرکاء کا استقبال بھی کیا گیا۔
مارچ کے شرکاء لاہور پہنچے تو شاہدرہ کے مقام پر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔
دھرنا انتظامیہ کے مطابق ابھی مظاہرین اپنے گھر نہیں جا رہے۔
تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے شرکاء چوک یتیم خانہ کی مسجد رحمت اللعالمین ﷺ میں قیام کریں گے۔
دوسری طرف دھرنے کے شرکاء نے اورنج لائن ٹریک کے نیچے گرین لائن پر خیمے نصب کر دیئے ہیں۔
Comments are closed.