وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور کے مزدور کے بیٹے کو سرکاری ملازمت دے دی۔
وزیر اعلیٰ نے عزیز خان نامی محنت کش کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلا کر بیٹے کا تقرر نامہ حوالے کیا، 72 سالہ عزیز خان بابو گڑھی پشاور کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے۔
عزیز خان گزشتہ 35 سالوں سے سول سیکریٹریٹ میں محنت مزدوری کر رہا ہے، بیٹے کو سرکاری نوکری دینے پر عزیز خان نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
محنت کش نے کہا کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میرے بیٹے کو سرکاری ملازمت ملے گی، وزیر اعلیٰ ہمیشہ غریبوں کا سوچتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں اجر دے۔
عزیز خان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ نے مجھے اپنے دفتر بلایا اور عزت دی۔
Comments are closed.