best site to hookup with older woman charlotte hookup bars ford escort zx2 sr ecu hookup california hookup bar asian girls

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ کی رواں ماہ اورنج لائن منصوبے کی بسیں چلانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مئی کے آخری ہفتے تک اورنگی ٹاؤن سے نارتھ ناظم آباد تک اورنج لائن مکمل کرنے اور اس پر بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب ، چیف سیکریٹری سندھ کے علاوہ چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے بی آر ٹیز سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اورنج لائن کے کچھ سول ورکس رہتے ہیں، انفرا اسٹرکچر 95 فیصد مکمل ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 20 بسوں کے لیے ایس آئی ڈی سی ایل کو ادائیگی کی جاچکی ہے، بی آر ٹی اورنج لائن 3اعشاریہ 8 کلومیٹر کا کوریڈور ہے،جس پر 5 بس اسٹیشنز ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اورنج لائن منصوبےکی تکمیل سی پیک منصوبے کا اہم حصہ ہے۔ اورنج لائن منصوبہ پاک چین شراکت داری کامظہرہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے اجلاس کو بریفنگ میں دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اورنج لائن کا کوریڈور اورنگی سے نارتھ ناظم آباد تک ہے، کوریڈور پر 8 گیٹ ہیں جو کچھ دنوں میں لگ جائیں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ مئی کے آخری ہفتے تک اورنج لائن مکمل ہونی چاہیے،اس مہینے کے اختتام پر اس پر بسیں چلنی چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.