بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ کا انتخاب، حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے نمبرز گیم پر دعوے سامنے آرہے ہیں۔ 

حکومتی اتحاد کا پنجاب اسمبلی میں 189ووٹ کا دعوی ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن نے اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اکثریت ہے۔

لاہور ہائیکور ٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے تمام متعلقہ فریقن کو اکٹھے بیٹھ کر اس معاملے کا حل تجویز کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے باور کرایا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے ، ہم اس ملک کے شہری ہیں ، دنیا کے سامنے تماشا نہیں بننا چاہیے، معاملے کے حل کے لیے تمام فریقین کو 2 بجے تک کی مہلت دے دی گئی۔

دوسری جانب ن لیگ کی عظمی بخاری نے دعوی کیا ہے کہ ہم نے اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے، 202 سے زائد ارکان ہمارےساتھ ہیں۔

حکومت کی آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان کے ووٹ تسلیم نہ کرنے کی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس فائل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی اہم مشاورت آج بھی ہوگی جبکہ حکومتی اتحاد کے اپوزیشن ارکان، ناراض ارکان سمیت دیگر سے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلد ووٹنگ کے لئے قانونی محاذ پر متحرک ہے، حکومتی اتحاد نے بھی ووٹنگ سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.