وزیر اعلیٰ کا الیکشن ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔
حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے کہ ڈپٹی اسپیکر کے پاس پورے سیشن کے لیے اختیارات تھے، اسپیکر خود وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کیا امیدوار خود یہ کر سکتا ہے کہ الیکشن والے دن اراکین کو معطل کر دے۔
وکیل اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پینل آف چیئر کے تینوں لوگ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کے دلائل مکمل ہوجانے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Comments are closed.