وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خواتین کو ہراساں کرنے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان واقعات میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں خواتین کو ہراساں کرنے کی مختلف ویڈیوز وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرہجوم مقامات پر خواتین کے تحفظ کے لیے موثر انتظامات کیے جائیں، خواتین کو پورا تحفظ دیں گے، ان واقعات میں نا صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا نظر بھی آئے گا۔
Comments are closed.