وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کے لیے چار ارکین کا تقرر کردیا ہے۔
جس کے مطابق تین ممتاز شخصیات کے لیے مختص نشستوں پر شعیب احمد صدیقی، ڈاکٹر سروش لودھی اور انجینئر عبدالجبار کا تقرر کیا گیا ہے۔ جب کہ خاتون کی نشست پر شاہدہ رحمانی کا تقرر کیا گیا ہے۔
ایکٹ کے مطابق جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہر ماہ ہونا ضروری ہے۔
مگر گزشتہ ایک سال سے ایک بھی سنڈیکیٹ کا اجلاس نہیں ہوا ہے، تاہم اب اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
Comments are closed.