ہفتہ 17محرم الحرام 1445ھ5؍اگست2023ء

وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کراچی منتقل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس کو قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد سے اینٹی کرپشن عدالت کراچی منتقل کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے احکامات جاری کیے۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد ریفرنس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی کو احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ نیب ریفرنس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 3 اگست تک ملتوی کر دی تھی۔

13 جولائی کو احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ مبینہ منی لانڈرنگ نیب ریفرنس پر کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جس میں عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی۔

نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالتی دائرہ اختیار پر مراد علی شاہ اور عبدالغنی مجید کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ جبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے بھی اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.