بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ سندھ کا سہراب گوٹھ واقعے کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہراب گوٹھ واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے مشتعل لوگوں سے پرُامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں مقابلے کا نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سنبھالنے کا ہے۔

مراد علی شاہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو مظاہرین کو پرُامن طور پر منتشر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سازش ہے، اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.