بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ سندھ کا این اے 240 میں فائرنگ اور تشدد کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 کے ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں، الیکشن کا ماحول پر امن رکھا جائے۔

ریجنل الیکشن افسر ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ بک واپس لے کر پریزائیڈنگ افسر کو پولیس کےحوالے کر دیا گیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جو قانون ہاتھ میں لے اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پر امن رہنے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.