وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملیر واقعےکی ایف آئی آر کٹ چکی ہیں، سب کو انصاف ملے گا۔
امتیاز شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ناظم جوکھیو قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی گزشتہ روز کراچی میں جان لے لی گئی۔
مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ بھائی نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی، جس پر جام اویس نے ناظم جوکھیو کو اپنے گھر بلایا، تشدد کیا اور جان لے لی۔
ناظم جوکھیو کی لاش ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی ، جبکہ ایم پی اے جام اویس، نیاز سالار اور دیگر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جام ہاؤس میں جھگڑے کے دوران لاٹھی اور گھونسوں سے 35سالہ ناظم جوکھیو ولد سجاول کی ہلاکت ہوئی ہے، مقتول کی لاش کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں کرالیا گیا ہے۔
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ سر دارجام عبد الکریم نے بھائی کو جام ہاؤس لانے کا حکم دیا، جب کچھ دیربعد میں جام ہاؤس گیا تو بتایا گیا کہ تمہارا بھائی مرگیا ہے، اس سلسلے میں جام اویس اور سردارجام عبدالکریم سے رابطے کی کوشش کی تو دونوں اراکین اسمبلی کے موبائل نمبربند ملے ،واٹس ایپ پر بھی دستیاب نہیں تھے۔
Comments are closed.