وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم کے وفد نے خواجہ اظہار کی سربراہی میں ملاقات کی۔
ایم کیو ایم کے 17 رکنی وفد میں جاوید حنیف، محمد حسین، حمید از ظفر اور دیگر شامل تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن اور وقار مہدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے باعث انفرااسٹرکچر بُر ی طرح متاثر ہوا ہے۔
ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو انفرااسٹرکچر کی مرمت جلد شروع کرنے کی درخواست بھی کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی 5 بلین روپے کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی مرمت کے لیے رکھے تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ کی منظوری سے پیپلز بس سروس کے روٹ کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے مختص کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم ترجیحی بنیادوں پر کراچی اور حیدرآباد کے انفرااسٹرکچر کی مرمت کرنے جارہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں سے نقصانات کی بھی اسسمنٹ جاری ہے۔
Comments are closed.