خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے وفاق سے فنڈز کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا دینے کی دھمکی دے دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، صحت کارڈ اور فاٹا کے پیسے بھی نہیں مل رہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے ترقیاتی کام بھی رک گئے ہیں، پی ایس ڈی پی کے سارے پروجیکٹ واش آؤٹ ہوگئے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ 55 ارب میں سے ابھی تک 5.5 ارب روپے ملے ہیں، وفاق سے اپنا حق مانگ رہے ہیں بھیک نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا کہ وفاق نے سیلاب کی مد میں 10 ارب روپے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک پائی نہیں دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کسی بینک یا ادارے سے قرض بھی نہیں لینے دے رہی، اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو دھرنا دیں گے، جس میں اپوزیشن بھی ساتھ آئے گی۔
Comments are closed.