بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے13 ارکان کی ضرورت تھی،11 نے حمایت میں ووٹ دیے۔
قائم مقام اسپیکر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے ایوان میں مطلوبہ ارکان کی حمایت نہیں ملی۔
قائم مقام اسپیکر نے مطلوبہ ارکان کی حمایت نہ ملنے پر تحریک عدم اعتماد کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کورم کی نشاندہی پر غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
واضح رہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور احمد بلیدی نے پیش کی۔
بلوچستان اسمبلی میں 11 اراکین اسمبلی نےتحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔
تحریک پیش کرنے پر حکومتی رکن میر اسد بلوچ اور تحریک عدم اعتماد کے محرک یار محمد رند میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
Comments are closed.