casual encounter hookups 2010 free hookup apps gay clubs for hookups 80 hookup the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی آج کی تقریر سے دکھ پہنچا، راجہ پرویز اشرف

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی آج کی تقریر سے دکھ پہنچا۔

پریس کانفرنس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم کی آج کی کراچی میں تقریر سے دکھ پہنچا، ان کا لب و لہجہ کسی طور وزیراعظم کے عہدے کے شایان شان نہیں تھا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اللّٰہ کسی کو منصب عطا کرے وہ بازاری زبان استعمال نہ کرے، وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیے گالی کا جواب گالی سے آتا ہے، آپ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔

 سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے متعلق آپ کو بغض ہے، آپ کے رویے کی وجہ سے عوام آپ سے بیزار ہوچکے ہیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں بھی غلط زبان استعمال گئی، بندوق کے نشانے پر ہونے کی باتیں کرنا کہاں کی عقل مندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی اردو بہت اچھی ہے سارے پاکستان کو سمجھ آتی ہے، آپ لوگوں کی پگڑیاں اچھالیں گے تو آپ کی پگڑی کیسے بچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.