بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی آئی ٹی سیکٹر سے متعلق پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم  کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ، جس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں  کو بروئے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق قلیل، وسط اورطویل مدتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل شروع کیا جا سکے۔

You might also like

Comments are closed.