بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں مہنگائی سے پریشان ہونا چاہیے، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو سیاسی ملاقاتوں سے نہیں، بلکہ ملکی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہونا چاہیے۔

احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں مہنگائی میں اتنا اضافہ کبھی نہیں ہوا جتنا اب ہوا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وکلاء ہڑتال کے باعث حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے، عدالت نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت بھی 24 فروری تک ملتوی کردی۔

شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں ہماری سیاسی ملاقاتوں سے گھبراہٹ اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے، موجودہ حکومت نے اتنے قرضے لیے جس کا کوئی حساب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم، شوگر سمیت کرپشن کے بے پناہ اسکینڈل ہیں، اربوں کھربوں کی کرپشن کرکے ملکی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.