سینیٹ اجلاس کے دوران وزراء کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیر اعظم کو خط لکھوں گا وزراء کی عدم حاضری کا نوٹس لیں، وزیر صاحبان کہاں ہیں؟۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ کا اجلاس 5 بجے اس لیے رکھا تاکہ کابینہ اجلاس کے بعد وزراء آسکیں، کابینہ کا اجلاس ختم ہو چکا ہے لیکن وزراء نہیں آئے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ وزراء کا یہ رویہ ٹھیک نہیں، پارلیمنٹ وزراء کا انتظار تو نہیں کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیروں کے لیے انتظار تو نہیں کیا جا سکتا، وزراء وقت پر نہیں آتے بہت بری بات ہے۔
صادق سنجرانی نے کہاکہ وزراء سینیٹ کو مذاق تو نہ سمجھیں۔
Comments are closed.