وزیر اعظم عمران خان کل کراچی پہنچیں گے،ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔
اپوزیشن ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔
دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اس نے قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے نمبرز پورے کر لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 197 سے 202 ارکانِ قومی اسمبلی ساتھ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے صدر ن لیگ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد موو کر رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہو گی۔
اس سے قبل ذرائع کا بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے منع کردیا گیا ہے، ارکان کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جلد پیش ہونی ہے۔
راولپنڈی : پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق کی پہلی ٹیسٹ سنچری
عبداللہ شفیق نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنالی
راولپنڈی:عبداللہ شفیق نے کیرئیر کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلی سنچری بنائی
Comments are closed.