بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزراء بھی کراچی پہنچیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔

حکومت نے اتحادی جماعت مسلم لیگ فنکشنل سے رابطہ کرلیا ،وزیراعظم عمران خان نے پیرپگاڑا سے ملاقات کی خواہش کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نیشنل اسٹیڈیم میں احساس پروگرام کے تحت تقریب میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں عوامی اجتماع میں شرکت اور خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بدھ کی شام واپس روانہ ہو جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.