بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا MQM کے پُرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کا نوٹس

وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے پُرامن مظاہرین پر سندھ پولیس کے تشدد کا نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ واقعے کی رپورٹ ملنے کے بعد ذمےداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

کراچی ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی قانون…

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نئے بلدیاتی قانون کیخلاف نکالی جانیوالی ریلی پر پولیس ٹوٹ پڑی تھی جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کی وجہ سے رکن سندھ اسمبلی سمیت کئی کارکنان زخمی ہوگئے، بھگدڑ سے ریلی میں شریک خواتین اوربچوں کی حالت غیر ہوگئی، جبکہ پولیس نے رکن اسمبلی سمیت درجنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا جنہیں رات گئے وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم پر رہا کر دیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم رہنما امین الحق کو نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیشکش کردی، کہاکہ سیاسی اختلافات بات چیت اورسیاسی طریقے سے حل کیے جائیں، واقعہ کو لسانیت کا رنگ نہیں دیا جائے۔

ایم کیو ایم کے دھرنے میں شامل نارتھ کراچی یوسی فائیو کے جوائنٹ آرگنائزر محمد اسلم بھی زخمی ہوئے جو رات گئے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.