جمعرات 9؍شعبان المعظم 1444ھ2مارچ 2023ء

وزیر اعظم کا مسلسل 3 بریک ڈاؤنز پر اظہار برہمی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاور بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی، وزیراعظم نے مسلسل 3 بریک ڈاؤنز پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے ذمہ دار افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی منظوری دے دی۔

23 جنوری کے بریک ڈاؤن پر 18 صفحات پر مشتمل رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، جس میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور پاور کنٹرول منیجمنٹ اور شفٹ انچارج کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

پاور منسٹری کو جامع پلان بنانے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے، وزیراعظم  نے سسٹم کی بہتری کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سسٹم میں موجود خامیوں کی نشاندہی پہلے کیوں نہیں کی گئی؟، بجلی کا نظام ایس سی اے ڈی اے سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں، بجلی پیداوار، ترسیل کے نظام میں اصلاحات سے متعلق جامع لائحہ عمل بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاور ڈویژن مجرمانہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف فوراً محکمانہ کارروائی کرے، کیپکو  پاور پرچیز کے معاہدے کی معیاد ختم  ہو چکی تھی تو تجدید کیلئے تاخیر کیوں کی گئی؟ اس بڑے واقعے کے ذمہ داران کو اُن کی اس سنگین لا پرواہی پر قرار واقعی سزا دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.