الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوات میں جلسے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان یا اُن کے وکیل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی ایم او سوات نے عمران خان کو 21 مارچ کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء مراد سعید، شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ محمود خان کو بھی دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
Comments are closed.