ایک طرف وزیر اعظم نے 120 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تو ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کردی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل ایک بار پھر مہنگے کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کراچی زون کے لیے کوکنگ آئل اور گھی سب سے زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق گھی مالکان سے جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں اسی کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔
Comments are closed.