وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے اپنےحالیہ دورے کے دوران ولی عہد کے ساتھ تفصیلی مشاورت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا معاشی وفد بھجوانے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.