بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے گندم صورتحال پر اجلاس بلالیا، اتحادیوں سے بھی ملیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلا لیا، اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو آج گندم کی صورتحال پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ملک میں گندم کے اسٹاک پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزارت خوراک اور صوبوں کے حکام شریک ہونگے۔

دوسری جانب ذرائع کےمطابق وزیراعظم دن ایک بجے سربراہ ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کریں گے ۔

وزیر اعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے شام 5 بجے ملاقات ہوگی ، جبکہ آصف علی زرداری سے ملاقات شام 6 بجے ہوگی ۔

وزیراعظم شہبازشریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو ملاقات میں لندن اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سے متعلق بھی مشاورت کریں گے، ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال اور مشاورت ہوگی۔

وزیر اعظم ملاقاتوں میں الیکشن اصلاحات سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم گزشتہ رات ہی لندن سے واپس پہنچے ہیں جس کے بعد انہوں نے اتحادیوں کو وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.