free amarillo hookups 80 hookup hookup Suplee PA coyote hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم نے کہا کہ مذہب کے نام پر بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اب ایسا نہیں چلے گا کہ کسی کے گھر یا انسان کو جلادو۔

کانفرنس سے خطاب میں طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہہ دیا کہ کسی کو مذہب کے نام پر بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے واضح کہا کہ کسی کو مذہب کے نام پر بدمعاشی نہیں کرنے دیں گے، اب ایسے نہیں چلے گا کہ کسی کے گھر یا انسان کو جلادو۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے استفسار کیا کہ کب تک یہاں مسیحی برادری جیلوں میں جاتی رہے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا مہمان تھا، وہ 10سال سے پاکستان میں کام کررہا تھا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کسی کو دین کا استعمال کرکے ذاتی مقاصد پورے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ ہمارے لئے دکھ کا باعث بنا ہے، اس میں ملوث افراد پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے سری لنکن منیجر کی تصویر پر پھول رکھے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.