وزیر اعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 11بجے ہوگا، اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں حج کوٹے سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
10 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز کابینہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔
الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیار مقرر کرنے کی سمری بھی کابینہ میں پیش ہوگی۔
کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
Comments are closed.